جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی خفیہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی ویڈیوز جاری کردی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

نیویارک ( آن لائن،این این آئی ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے خاندان کی نئی حیران کن ویڈیوز جاری کر دی ہے جس میں ایبٹ آباد کے کمپاؤنڈ میں فلمائی گئی ان ویڈیوز میں بچوں کو کھیلتے ، جھولا جھولتے دکھایا گیا ہے ۔ جانوروں کے باڑے سمیت یہ تمام ویڈیوز سی آئی نے دو ہزار گیارہ کے آپریشن کے دوران ملنے والے کمپیوٹر سے حاصل کیں۔امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد

میں خفیہ رہائش کے دوران ان کے اہل خانہ کی نجی مصروفیات کی نئی ویڈیوز جاری کی ہیں جس میں حمزہ بن لادن ،سمیت دیگر بچوں پوتے پوتیوں کو کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گھر کے اندر اور باہر کی یہ ویڈیوز سی آئی اے نے ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ملنے والے ان کے کمپیوٹر سے نکالی ہیں۔ ویڈیوز میں اسامہ کے خاندان کو بغیر کسی خوف کے نارمل زندگی گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ویڈیو میں باڑے میں گائے ، مرغیوں اور خرگوش سمیت دیگر جانور نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیوز میں بچوں کو غباروں کو نشانہ بناتے ، سلائیڈز لیتے اور کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ایک بچی بھی موجود ہے۔ ایک ویڈیو میں بدلتے موسم ، بارش ، برفباری اور آسمان پر پھیلی قوس و قزح کے رنگ بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے 2011 میں ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے نے حمزہ بن لادن کی ایران میں شادی کی تصاویر اورویڈیوبھی جاری کردی،امریکی میڈیا کے مطابق دستیاب دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ حمزہ بن لادن کی شادی پاکستان یا افغانستان میں نہیں بلکہ ایران میں انجام پائی تھی۔امریکی ’سی آئی اے‘ چیف مائیک

پومپے کا کہنا تھا کہ نئی دستاویزات نشر کرنے سے امریکیوں کو القاعدہ کے منصوبوں اور دہشت گرد تنظیم کے طریقہ واردات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔امریکی انٹیلی جنس حکام نے مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں بن لادن کے مبینہ ٹھکانے سے 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ڈیموکریٹس کی مقرب ڈیفنس فاؤنڈیشن کے ایک تحقیق کار بئیل روگیو کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے لی گئی دستاویزات کی تازہ قسط منظرعام پر آنے سے القاعدہ کے بارے میں بہت سے سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تازہ نشر کی گئی دستاویزات میں حمزہ بن لادن کی شادی کی تقریب کی ویڈیو بھی شامل ہے۔ عالمی رائے عامہ اور امریکیوں کا خیال ہے کہ یہ تقریب ایران میں منعقد کی گئی تھی۔

اس خبر کا حوالہ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…