منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین کو اب کوئی نہیں روک سکتا! چین نے بھارت اور امریکہ کو ایسی دھمکی دیدی جو آج تک کسی ملک نے نہیں دی ہو گی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اب کسی کیلئے بھی چین کو روکنا ممکن نہیں، امریکہ میں تعینات چینی سفیر کا انڈوپیسفک خطے میں چین کے خلاف بننے والے اتحاد پر برہمی کا اظہار، امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ بھارت گٹھ جوڑ چین

کے خلاف اب کھل کر سامنے آچکا ہے اورچین بھی اس سے آگاہ ہے اور اس کے توڑ کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے انڈوپیسفک خطے میں چین کے خلاف بننے والے اتحاد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی کیلئے بھی چین کو روکنا ممکن نہیں ہے۔ سفیر کوئی تیان کائی سے امریکہ کے بھارت کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان اور اسے ہائی ٹیک ملٹری ساز وسامان فروخت کرنے کے متعلق سوال کیا گیا تھا، جبکہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کی پالیسی تقریر اور جاپان ، آسٹریلیا، بھارت اور امریکہ کے چار فریقی مذاکرات کے بارے میں بھی ان سے پوچھا گیا تھا۔یاد رہے کہ دفاعی تجزیہ کار امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید ترین ہتھیار بیچنے کی پالیسی کو دراصل چین کا راستہ روکنے کی پالیسی قرار دے رہے ہیں۔ اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کا دورہ بھی کرنے والے ہیں، اور ایسے موقع پر چین کی جانب سے ایک سخت بیان کا سامنے آنا امریکہ کیلئے واضح پیغام ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…