جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

شراب نوشی ،سینما،مخلوط پارٹیاں،سعودی عرب نے حیرت انگیزفیصلے کرلئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے بہت جلد سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا تاہم ابھی وقت اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ملک میں شراب نوشی اور سنیما پر پابندی برقرار رکھے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی

ٹورازم اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں جلد سیاحتی مقاصد کے لئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل بھی انہوں نے ایک عربی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کے لیے2 اعشاریہ 7 ارب ریال مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئل کمپنیاں’ارامکو‘ اور ’ٹوٹل‘ نے 10 کروڑ ڈالر کی سماجی خدمات بھی انجام دی ہیں۔سعودی عرب اگرچہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے مگر اس سلطنت میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جو سیاحوں کے لئے پر کشش ہو لہذا سعودی حکومت اب سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔دوسری جانب ملک میں شراب نوشی ، سینما اور تھیٹر پر اب بھی پابندی ہے تاہم حالیہ مہینوں میں سعودی حکام کی جانب سے کچھ جگہ اعتدال پسندی کا بھی اظہار کیا گیا ہے جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت شامل ہے۔اسی طرح مخلوط تقریبات پر سے بھی پابندیاں اٹھانے کی توقع کی جارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…