جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

سعودیہ میں شراب نوشی اور سنیما پر پابندی برقرار مگر ایک چیز جس کے اعلان پر پاکستانیوں سمیت سب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے بہت جلد سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا تاہم ابھی وقت اور تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔ملک میں شراب نوشی اور سنیما پر پابندی برقرار رکھے جانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایک بیان میں جلد سیاحتی مقاصد کے لئے ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل بھی انہوں

نے ایک عربی چینل کو انٹرویو میں کہا تھاکہ رواں مالی سال کے دوران حکومت نے 50 ہزار سے 10 لاکھ افراد والے شہروں میں سیاحت کے فروغ کے لیے2 اعشاریہ 7 ارب ریال مختص کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آئل کمپنیاں’ارامکو‘ اور ’ٹوٹل‘ نے 10 کروڑ ڈالر کی سماجی خدمات بھی انجام دی ہیں۔سعودی عرب اگرچہ قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے مگر اس سلطنت میں شاید ہی کوئی ایسی جگہ ہو جو سیاحوں کے لئے پر کشش ہو لہذا سعودی حکومت اب سیاحتی مقامات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔دوسری جانب ملک میں شراب نوشی ، سینما اور تھیٹر پر اب بھی پابندی ہے تاہم حالیہ مہینوں میں سعودی حکام کی جانب سے کچھ جگہ اعتدال پسندی کا بھی اظہار کیا گیا ہے جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت شامل ہے۔اسی طرح مخلوط تقریبات پر سے بھی پابندیاں اٹھانے کی توقع کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…