جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی جیل میں پیدا ہونے والی پاکستانی لڑکی حنا کو والدہ اور خالہ کے ہمراہ وطن جانے کی اجازت مل گئی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر(آئی این پی) بھارت کے شہر امرتسر کی جیل میں پیدا ہونے والی پاکستانی لڑکی حنا کو اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ بالآخر پاکستان جانے کی اجازت مل گئی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق حنا کی پیدائش 2006 میں امرتسر کی جیل میں ہوئی تھی اور اب وہ اپنی والدہ اور خالہ کے ہمراہ امرتسر سینٹرل جیل میں ضابطے کی

کارروائی پوری ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ایک مقامی این جی او نے ان کی خالہ اور ماں کی رہائی کے لیے چار لاکھ کا جرمانہ ادا کر دیا ہے۔ اگر یہ جرمانہ ادا نہیں کیا جاتا تو انھیں دو سال مزید قید میں گزارنے پڑتے۔اس مقدمے میں پاکستانی قیدیوں کی وکیل نوجوت کور چبا نے بتایا کہ دہلی میں قائم پاکستان ہائی کمیشن اور امرتسر جیل کے پولیس ڈی جی نے تینوں پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے کلیئرینس دے دی ہے۔ نوجوت نے بتایا کہ انھیں وزارت داخلہ کے اعلی حکام کی جانب سے حنا، ان کی والدہ فاطمہ اور خالہ ممتاز کی رہائی کے بارے میں فون کال آئی تھی۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بٹالا میں قائم این جی او ہیومنیٹی کلب نوتیج سنگھ نے جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔حکام کے مطابق فاطمہ اور ممتاز کو آٹھ مئی سنہ 2006 کو اٹاری بین الاقوامی سرحد پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ منشیات انڈیا لا رہی تھیں۔دونوں کو منشیات مخالف قانون این ڈی پی ایس کے تحت ساڑھے دس سال قید کی سزا ہوئی تھی جو نومبر سنہ 2016 میں پوری ہو گئی۔ قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے دونوں پر دو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا جس کی عدم ادائیگی میں انھیں مزید دو سال قید کی سزا پوری کرنی تھی۔سزا دیے جانے کے وقت فاطمہ حاملہ تھیں اور انھوں نے جیل میں ہی حنا کو جنم دیا۔نوجوت چبا نے بتایا: مجھے بہت خوشی ہے کہ لڑکی اپنے والدین کے ساتھ دس سال جیل میں گزارنے

کے بعد اپنے اہل خانہ کے پاس جا رہی ہے۔وکیل صفائی نے بتایا کہ انھوں نے انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا تھا کہ وہ وزارت داخلہ اور خارجہ سے کہیں کہ وہ حنا کی فائل کو جلد سے جلد کلیئر کر دیں تاکہ وہ بغیر تاخیر اپنے وطن واپس جا سکیں۔انھوں نے بتایا کہ جرمانے کی چار لاکھ رقم رواں سال سات اپریل کو بینک میں جمع کرا دی گئی تھی۔انھوں نے بتایا حنا اور اس کی والدہ اس خبر سے بہت خوش ہیں اور حنا اپنے والد اور اپنے دیگر بہن بھائیوں سے ملنے کی خواہشمند ہے جسے اس نے کبھی دیکھا نہیں ہے بلکہ صرف ماں سے ان کے بارے میں سن رکھا ہے۔جیل میں رہتے ہوئے حنا نے جیل کے سکول میں تعلیم جاری رکھی تھی اور سرکاری سکول ٹیچر سکھجیندر سنگھ ہیئر جو حنا کو جیل میں پڑھاتے تھے انھوں نے بتایا کہ حنا ذہین لڑکی ہے اور انھوں نے بنیادی پنجابی، ہندی اور انگریزی سیکھ لی ہے۔اب حنا پانچویں کلاس کی طالبہ ہے اور اسے جیل سے باہر کسی سکول میں داخلے کی اجازت نہیں۔دوسری جانب پاکستان میں سیف الرحمان اپنے چھ بچوں کے ساتھ اپنی اہلیہ فاطمہ، سالی ممتاز اور 11 سالہ بچی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔گجرانوالا سے سیف الرحمان نے فون پر بتایا کہ ان کے اور بچوں کے لیے فاطمہ کے بغیر یہ 11 سال بہت مشکل تھے۔انھیں اس کا ابھی تک یقین نہیں کہ ان کی اہلیہ سمگلنگ میں شامل تھیں لیکن اب وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ جلد

از جلد ان کی اہلیہ اور بیٹی ان کے پاس آ جائیں۔ایک بیکری میں کام کرنے والے سیف الرحمان نے بتایا: میں بہت غریب ہوں اور بہ مشکل اپنا گھر چلا پاتا ہوں اس لیے میں جرمانے کی رقم جمع نہیں کر سکا۔ میں اس این جی او کا شکرگزار ہوں جنھوں نے میری اہلیہ اور بیٹی کو انڈیا سے آنے میں امداد کی۔جب ان سے پوچھا کہ وہ ان کا استقبال کیسے کریں گے تو انھوں نے کہا: انھیں لینے ہم سب واہگہ بارڈر جائیں گے اور پھر شکریہ ادا کرنے انھیں درگاہ پر لے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…