منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسامہ بن لادن کے وائٹ ہاؤس جانیکا انکشاف، وہاں جاکرکس طاقتور ترین شخصیت سے ملاقات کی تھی،روس کا بڑا دعویٰ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ما سکو (آن لائن) روس نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے وائٹ ہاؤس جا نے کا دعوی کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن نے ہلیری کلنٹن سے ملا قات کی تھی جسکی با قاعدہ تصاویر موجود ہیں۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر

ہونے والے ایک پروگرام میں امریکی حکومت کی سرگرمیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘یاد کرو وہ زبردست، سر کو چکرا دینے والی تصاویر جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں اسامہ بن لادن کی کس طرح میزبانی کی گئی تھی۔’ان کا اشارہ اس تصویر کی جانب تھا جو روسی ٹوئٹر پر گردش کر رہی ہے۔لیکن یہ تصویر جعلی ہے۔ اصل تصویر 2004 میں اس وقت لی گئی تھی جب ہلیری کلنٹن ایک تقریب میں انڈین موسیقار سبھاشیش مکھرجی سے ملی تھیں۔اطلاعات کے مطابق یہ تصویر دراصل تصاویر کو فوٹوشاپ کرنے کے ایک مقابلے کے دوران تیار کی گئی تھی۔ اس مقابلے کا انعقاد FreakingNews.com نامی ویب سائٹ نے کیا تھا۔یہ ثابت کرنا تو ناممکن ہے کہ ہلیری کلنٹن کی کبھی اسامہ بن لادن سے ملاقات نہیں ہوئی۔ لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اگر وہ ملے بھی ہوں تو انھوں نے اکٹھے تصاویر نہیں کھنچوائیں۔اسامہ کی اہلیہ نجوی غانم بن لادن اور بیٹے عمر بن لادن کی کتاب Growing Up bin Ladenکے مطابق اسامہ 1979 میں دو ہفتوں کے لیے امریکہ گئے تھے جہاں انھوں نے اپنے روحانی استاد عبداللہ عزام سے ملاقات کی تھی، جنھیں بابائے بین الاقوامی جہاد کہا جاتا ہے۔ اس دوران اسامہ نے ریاست انڈیانا اور لاس اینجلس کا سفر کیا تھا تاہم اس بات کے شواہد نہیں ہیں کہ وہ کبھی وائٹ ہاؤس گئے ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…