جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت امریکی ڈرونز لے کر بھی ہمارا گھیراؤ نہیں کرسکتا، چین کا مودی سرکارکوچیلنج

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(اے این این) چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا سے مسلح ڈرونز اور جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کرکے بھی چین کا گھیراؤ نہیں کرسکتا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر چوئی تیان کائی نے خطے میں بننے والے مخصوص ممالک کے ٹولے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا

کہ کوئی بھی ملک اب چین کا گھیرا ؤنہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اب چین کا راستہ نہیں روک سکتا، چین خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک سے تعاون کے لیے تیار ہے۔کئی سال سے چین اور بھارت کے تعلقات کافی تسلسل کے ساتھ فروغ پارہے ہیں اور محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے حال ہی میں بھارت کا دورہ کرکے اسے مسلح ڈرونز سمیت جدید دفاعی ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے اعلان کیا ہے جب کہ جاپان نے بھی اسٹریٹجک مذاکرات کی تجویز دی ہے جس میں بھارت اور آسٹریلیا شامل ہوں گے۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے چینی سفیر چوئی تیان کائی نے کہا کہ جس مقصد کے لیے جدید ہتھیار دیے جارہے ہیں وہ مقصد حاصل نہیں ہوسکے گا۔ ادھرمغربی تجزیہ کاروں نے بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کو چین کا گھیرا کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…