اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

روس یا چین نہیں بلکہ کونسا اسلامی ملک امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیگا،بائبل کی ایسی پیشگوئی جس نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی واحدسپر پاورامریکہ اس وقت دنیا پر اپنے کنٹرول کو قائم رکھنے کی سعی ناکام میں مصروف عمل ہے جس کی بدولت دنیا میں نئے اور شدید تنازعات کے باعث جہاں انسانی آبادی خطرات سے دوچار ہو چکی ہے وہیں خود امریکہ کا وجود بھی خطرات سے دوچار ہے۔ دنیا میں نئے نئے بلاک بنتے نظر آرہے ہیں اور اسلامی دنیا سمیت دنیا کے

دیگر ممالک اپنے اپنے مفادات کے تحت ان بلاکس میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں۔ انہی عالمی حالات حاضرہ کے دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ریورسائیڈ کے پادری گریگ لوری کی ایک پیشگوئی نے امریکہ میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پادری گریگ لوری کے مطابق آنے والے دنوں میں شمالی کوریا، امریکہ کو دنیا کے نقشے سے مٹا دے گا۔ بائبل کے مطابق قیامت کے قریب آ کر امریکہ سپرطاقت نہیں رہے گا اور دیگر کئی قومیں اس وقت کی بڑی طاقتیں ہوں گی۔“گریگ لوری کا مزید کہنا تھا کہ ”بائبل میں قیامت کے متعلق جتنا کچھ بیان کیا گیا ہے ان سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ قیامت سے قبل امریکہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ شمالی کوریا کا اس میں مخصوص ذکر نہیں ہے تاہم ایران کے متعلق کچھ اشارے موجود ہیں۔ بائبل میں بتایا گیا ہے کہ قیامت سے فوری پہلے کے عالمی منظرنامے میں ایران موجود ہو گاتاہم ایران اور شمالی کوریا میں کئی چیزیں مماثل ہیں اور میرا ماننا ہے کہ یہ شمالی کوریا ہے جو امریکہ کو صفحہ ہستی سے مٹائے گا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ قیامت سے قبل امریکہ دنیا کے نقشے پر موجود ہو لیکن میں امریکہ کو کسی بڑے ایٹمی تصادم کی زد میں آتے بھی دیکھ رہا ہوں۔“

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…