منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کی نئی پابندی پر عملدرآمد شروع،پاکستانی شہری خوار ہوگئے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) سعودی عرب کی جانب سے حج وعمرہ پر جانے والو ں کیلئے پاکستان میں فنگر پرنٹس کی شرط عائد ہونے سے زائرین شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ،لاہور کے سنٹر پر مناسب انتظامات نہ ہونے اور زیادہ رش کے باعث انتہائی بد نظمی دیکھنے میں آئی ، رش زیادہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین دھکم پیل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی عازمین و زائرین پر فنگر پرنٹس کی شرط کے نئے قانون پر عملدرآمد توشروع کردیا گیا ہے تاہم فنگر پرنٹس کے لئے اعتماد نامی غیرملکی کمپنی کی جانب سے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث سنٹر کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ پاکستان میں فنگر پرنٹس اعتماد نامی کمپنی لے گی اور اعتماد کے دفتر میں فی کس 650 جبکہ موبائل سروس کے ذریعے 1700روپے وصول کیے جائیں گے۔ لاہور میں فنگر پرنٹس کی تصدیق کرنے والے سینٹر پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جس کے باعث زائرین دھکم پیل کرتے ہوئے ایک دوسرے سے الجھتے رہے جس سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔ بتایا گیاہے کہ پاکستان میں صرف پانچ سنٹرز بنائے گئے جو لاہور، کراچی ،کوئٹہ ، پشاور اور اسلام آباد میں ہیں تاہم یہاں مناسب انتظامات نہیں۔ٹور آپریٹرز نے متعلقہ کمپنی پر عدم اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے سعودی اپروول سسٹم کا مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹور آپریٹرز نے اسلام آباد میں سعودی قونسل جنرل سے رابطہ کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں متعلقہ کمپنی کی جانب سے سہولیات کے فقدان پر بات چیت کی جائے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…