جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

چین میں پیدا ہونیوالے بیشتر بچے والدین کی دوسری اولاد ہیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ (آئی این پی) چین میں 2017ء کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پیدا ہونیوالے بیشتر بچے اپنے والدین کے دوسرے بچے ہیں ، جنوری سے اگست تک چین میں 11.6ملین بچے پیدا ہوئے ،

ان میں سے 52فیصد بچے کسی کے بھائی یا کسی کی بہن ہیں، قومی صحت اور خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں چینی ہسپتالوںمیں 18.5ملین بچے پیدا ہوئے جو 2000 ء سے پیدا ہونیوالے بچوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے،2015ء کے مقابلے میں یہ تعداد 1.3ملین زیادہ ہے،ان میں سے 45فیصد بچے والدین کی دوسری اولاد تھے ۔یاد رہے 2016ء میں چینی جوڑوں کو 40سال کے بعد دوسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت دیدی گئی تھی ، ایک بچہ پالیسی گذشتہ چالیس سال سے جاری تھی جس کے مطابق ایک چینی بچے کو ہی ٹیکس ،سوشل سکیورٹی ، رہائش ، ملازمت اور دیگر سہولتوں میں ترجیح دی جاتی تھی ۔ توقع ہے کہ 2020ء تک چینی ہسپتالوں میں زچہ بچہ کیلئے بستروں کی تعداد 89ہزار ہو جائے گی جبکہ مڈ وائف کی تعداد ایک لاکھ چالیس ہزار سے بھی بڑھ جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…