منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طالبان کی حراست میں امریکی پروفیسر شدید علیل،علاج جاری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے کہا ہے کہ اْن کے قبضے میں امریکی پروفیسر شدید علیل ہو چکے ہیں۔ اس پروفیسر کو کابل میں واقع ایک امریکی یونیورسٹی سے ملحقہ ایک رہائشی احاطے سے

گزشتہ برس اگست میں اغوا کیا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عسکریت پسند تنظیم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں بتایا کہ اْن کے قبضے میں امریکی پروفسر کیون کنگ شدید علیل ہو چکے ہیں۔ مجاہد نے اْن کی علالت کو خطرناک قرار دیا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ پروفیسر کنگ کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے لیکن اِس سے انہیں افاقہ نہیں ہوا ہے۔طالبان کے ترجمان کے مطابق امریکی پروفسر کو دل اور گردوں کے عوارض کا سامنا ہے اور اْن کے پاؤں غیر معمولی طور پر سْوج چکے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ اْن کی حالت ہر دن گزرنے کے ساتھ خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔طالبان کے بیان کے مطابق کیون کنگ اپنی شدید علالت کی وجہ سے کبھی کبھار اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں اور اْن پر غشی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان کے پاس روزمرہ کے علاج کی ادویات میسر ہیں لیکن یہ سہولیات انتہائی جدید نہیں

کیونکہ وہ حالتِ جنگ میں ہیں۔پروفسر کیون کنگ کو اگست سن 2016 کو گن پوائنٹ پر اْن کے آسٹریلین ساتھی ٹوتھی ویکس کے ہمراہ مسلح نقاب پوش افراد نے اغوا کیا تھا۔ اغوا کی یہ واردات اْس وقت رونما ہوئی تھی۔ جب دونوں اساتذہ یونیورسٹی سے واپس اپنے رہائشی کمپاؤنڈ پہنچے تھے۔یہ کمپاؤنڈ افغان دارالحکومت کابل میں واقع ہے۔ افغان اور امریکی حکام کو یقین ہے کہ دونوں پروفیسروں کو حقانی نیٹ ورک سے وابستہ کسی عسکریت پسند گروپ کے جنگجوؤں نے قید کر رکھا ہے۔ اس کا بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ ان پروفیسروں کی رہائی کی خاطر جو عسکری کوشش کی گئی تھی وہ ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔کابل کی امریکن یونیورسٹی کے ان پروفیسروں کی ایک ویڈیو رواں برس کے اوائل میں جاری کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں کیونگ کنگ اور ٹموتھی ویکس نے اپنی اپنی حکومتوں سے استدعا کی تھی کہ ان کی رہائی کو افغانستان کی جیلوں میں پابند طالبان قیدیوں کو رہا کر کے ممکن بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…