منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

چین اور بنگلہ دیش کے درمیان 220کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کا معاہدہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017 |

ڈھاکہ (آئی این پی ) بنگلہ دیشی حکومت نے چین کے ساتھ ایک ڈھانچہ جاتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت خلیج بنگال سے چینی مین لینڈ تک 220کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کی جائیگی ،

اس پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل کی جائیگی۔بنگلہ دیش کے محکمہ اقتصادی تعلقات کے سیکرٹری قاضی شفیق الاعظم کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ان 27منصوبوں میں سے ایک ہے جن کی مفاہمی دستاویزات پر گذشتہ سال اکتوبر میں دستخط کئے گئے تھے ، اس سلسلے میں دستخطوں کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے بجلی و توانائی بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پائپ لائن کی تکمیل سے 12.5ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی کیونکہ اس سے بحری جہازوں کا کرایہ اور دیگر اخراجات بچیں گے،خلیج بنگال کے پاس قائم کیا گیا سٹوریج ٹینک ڈیزل اور خام تیل کیلئے ہو گا جو کہ مہیش کھلی جزیرے کے پاس کاکس بازار ضلع میں قائم کیاجائیگا جس پر 694ملین ڈالر لاگت آئے گی ، اس میں تیل ذخیرہ کرنے کی استعداد 90لاکھ ٹن ہو گی۔ منصوبے کے مطابق چینی کمپنی 146کلومیٹر پائپ

لائن سمندر سے باہر تعمیر کرے گی جبکہ 74کلومیٹر پائپ لائن ساحل کے ساتھ تیل لانے والے جہاز تک سمندر میں تعمیر کی جائیگی جو سمندرسے چٹاگانگ میں قائم کی گئی ریفائنری تک تیل پہنچائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…