ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے خلیج عربی کے امور کے وزیر مملکت ثامر السبہان نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کی کارستانیوں کے حوالے سے لبنانی حکومت اور عوام کی خاموشی پر اپنی
حیرت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنی ٹوئیٹ میں السبہان نے لکھا کہ عالمی دہشت گردی کے اربابِ اختیار کی ہدایت پر دہشت گرد ملیشیا حزب اللہ کا مملکت کے خلاف اعلان جنگ کر کے اس میں شریک ہونا تعجّب کا باعث نہیں تاہم لبنانی حکومت اور عوام کی خاموشی ضرور تعجّب خیز ہے۔
انہوں نے کہاکہ حزب الشیطان ہماری امت میں جن غیر انسانی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے ان کے اثرات حتمی طور پر لبنان پر مرتب ہوں گے۔ لہذا لبنانیوں کو چاہیے کہ فیصلہ کر لیں کہ آیا وہ اس ملیشیا کے ساتھ ہیں یا اس کے خلاف اس لیے کہ عربوں کا خون قیمتی ہے۔