جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پناہ کے ناکام متلاشیوں کو واپس لو، ورنہ ویزا پابندیاں بھگتو،یورپی یونین

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی وطن واپسی میں تعاون نہ کرنے والے ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو یورپی ممالک کے ویزوں کے اجرا میں

سختی کرنے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایسے تارکین وطن کو واپس اپنے ملک میں قبول نہ کرنے یا اس سلسلے میں تعاون نہ کرنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہوں۔اٹھائیس رکنی یورپی بلاک نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے ایسے شہریوں کی وطن واپسی میں، جن کی یورپی ممالک میں جمع کرائی گئی پناہ کی درخواستیں رد کی جا چکی ہیں، تعاون نہ کرنے والے ممالک کے لیے یورپی ویزا پالیسی سخت کر دی جائے گی۔ ویزوں کے اجرا میں سختی کے بعد ان ممالک سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کے ویزوں کا حصول انتہائی دشوار ہو جائے گا۔یورپی کمیشن نے ان سخت اقدامات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ویزوں میں سختی کیے جانے کے اقدامات کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور اسی دھمکی کے باعث بنگلہ دیش اور یورپی

یونین کے مابین یورپ سے پناہ کے مسترد درخواست گزاروں کی وطن واپسی سے متعلق ایک معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔رواں برس موسم بہار کے دوران بحیرہ روم کے سمندری راستوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے والے پناہ کے متلاشی افراد میں بنگلہ دیشی شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔یورپی کمیشن کا یہ بھی کہناتھا کہ اس ضمن میں کئی دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور تعاون نہ کرنے والے ممالک کے شہریوں کے لیے یورپی ممالک کے ویزوں کا حصول مشکل بنا دیا جائے گا۔یورپی یونین کے اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے جرمنی کے وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ملک اپنے شہریوں کی واپسی میں مسلسل تعاون نہیں کر رہا تو ردِعمل میں اس ملک کے شہریوں کے لیے بھی یورپ کا سفر دشوار بنا دینا ’ایک منطقی فیصلہ‘ ہے۔ ڈے میزیئر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان اقدامات کے ذریعے خاص طور پر ان ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارت کاروں اور حکام کو

ہدف بنایا جا رہا ہے جو پناہ گزینوں کی واپسی میں اصل رکاوٹ ہیں۔جرمن وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ جب یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ طور پر دباؤ ڈالیں تو اس کے فوری نتائج سامنے آتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…