اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کاسترو نے کینیڈی کے قتل کے کئی منصوبے بنائے تاہم عمل نہ ہو سکا،سی آئی اے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق جاری کی گئی دستاویزات میں کئی دلچسپ اور حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کینیڈی کے قتل میں کیوبا کے ملوث ہونے کے امکانات کو تحقیقاتی کمیٹی نے مسترد کردیا تھا۔ سی آئی اے نے کیوبا کے

رہنما فیڈل کاسترو کے قتل کے کئی منصوبے بنائے تاہم ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق جاری کی جانیوالی دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے قتل میں کیوبا کے ملوث ہونے کا امکان مسترد کردیا تھا۔دستاویزات کے مطابق کمیٹی کے ارکان کا خیال تھا کہ فیڈل کاسترو اگر ایسا کرتے تو جواب میں امریکہ کیوبا کو تباہ کردیتا۔ کاسترو یہ خطرہ مول نہیں لے سکتے تھے۔دستاویزات میں 1964 میں جلاوطن کیوبنز کی ایک میٹنگ کا بھی ذکر ہے جس میں کاسترو کے سر کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تاہم اسے بہت زیادہ قرار دیا گیا اور ایک دوسری میٹنگ میں اسے کم کر کے ایک لاکھ ڈالر کردیا گیا جبکہ دوسرے رہنمائوں راول کاسترو اور چے گویرا کے قتل پر 20,20ہزار ڈالر انعام رکھا گیا تھا۔دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ سیآئی اے نے فیڈل کاسترو کے قتل کے مختلف منصوبے بنائے، ایک

منصوبے کے تحت کاسترو کو تیراکی کا لباس دیا جانا تھا جسکے اندر خطرناک جلدی مرض کے جراثیم لگائے جانے تھے۔ ایک منصوبے کی تحت کاسترو کی تیراکی کے مقام پر زیر آب بارودی مواد پہنچانے کا منصوبہ بھی بنایا گیا مگر ان پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…