جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

صرف تین ہزار روپے میں عمرہ کریں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں اندرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ٹرانسپورٹ کرایوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ اس پٴْرکشش پیش کش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی زائرین جوق درجوق عمرے کے لیے مکہ مکرمہ اور زیارت روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مدینہ منورہ کا رْخ

کر رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق حج سیزن کے وقت اندرون ملک سے آنے والے عازمین کے لیے کرائے 180 سعودی ریال تک تھے اور یہ اب عمرہ سیزن کے آغاز کے بعد سے کم ہوکر ایک سو ریال تک رہ گئےہیں جو پاکستانی روپوں میں صرف تین ہزار بنتے ہیں ۔ حج سیزن کے دورا ن سعودی حکام نے مقامی زائرین کو عمرے کی اجازت دی تھی اور نہ انھیں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جانے کی اجازت تھی۔سعودی دارالحکومت الریاض میں ٹور آپریٹروں نے مکہ مکرمہ تک ایک لگڑری کوچ کا کرایہ صرف ایک سو سعودی ریال تک کم کردیا ہے ۔انھیں اسی رقم میں رہائش بھی مہیا کی جائے گی اور مدینہ منورہ لے جانے کے لیے اضافی کرایہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔ ٹریول آپریٹر اس کے علاوہ سوموار سے جمعہ تک الگ سے بھی ایک پیکج کی پیش کش کر رہے ہیں ۔اس کے تحت خاندان کی صورت میں 160 سعودی ریال کرایہ ہو گا اور عازم عمرہ کے اکیلے ہونے کی صورت میں 140 سعودی ریال کرایہ ہوگا۔اس سفر کے دوران تین مرد حضرات کو تین ستارہ ہوٹل کے ایک کمرے میں اکٹھے ٹھہرایا جائے گا۔ انھیں ناشتے کا خود بل ادا کرنا ہوگا۔ خاندانوں کو الگ الگ کمرے دیے جائیں گے اور انھیں اپنے ساتھ بچوں کا نصف کرایہ ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…