اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا شدید خطرات سے دوچار، خط استوا کا طوفان’فلپ‘کیوبا میں داخل، اگلے چند گھنٹوں میں جنوبی فلوریڈا سے ٹکرا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیوبن اور امریکی ماہرین موسمیات کے مطابق خط استوا پر چلنے والا طوفان’فلپ‘ کیوبا میں داخل ہو گیا ہے اور امریکی ریاست فلوریڈا کی جانب گامزن ہے۔ میامی میں واقع قومی طوفانی مرکز(این ایچ سی)نے کہاکہ اتوارکومعیاری وقت کے مطابق
ایک بجے طوفان ہواناکے شمال میں تقریبا50میل(80کلومیٹر)دورتھا۔وہ 28میل فی گھنٹہ کی رفتارسے شمال کی جانب بڑھ رہاہے جس میں40میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق طوفان اگر اسی حالت میں جنوبی فلوریڈا سے ٹکرایا تو اس سے شدید تباہی آنے کا بھی خطرہ ہے۔ امریکی انتظامیہ نے امدادی اداروں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ لوگوں کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔