جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کے طیاروں پر یورپ داخلے پر پابندی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے طیاروں کا سیفٹی انڈیکس 2.26 کی خطرناک حد تک پہنچ گیا‘ قومی ایئرلائن کے یورپی یونین میں پروازوں پر پابندی لگنے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب

سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا جو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے۔سافا کے ریمپ انسپکشن کی جانب سے متعدد بار پی آئی اے کے طیاروں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انھیں ٹھیک کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم پی آئی اے کے ناتجربہ کار نئی انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔کہا جارہاہے کہ ریٹنگ میں اگر اسی طرح اضافہ ہوا تو یورپ جانیوالی پی آئی اے کی تمام پروازوں پر پابندی عائد ہوسکتی ہے‘ خیال رہے کہ یہ ریٹنگ 1 ہونی چاہیے یعنی پاکستان کی ریٹنگ 1.26 زیادہ ہے۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی 2.26ریٹنگ دو ہفتے قبل تھی‘ اس کو دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سافا کی جانب سے کوئی وارننگ لیٹر موصول نہیں ہوا۔یاد رہے کہ سنہ دو ہزار آٹھ اور نو کے درمیان پی آئی اے کے طیاروں پر یورپی ممالک میں پابندی عائد ہوچکی ہے۔ماہر ایوی ایشن کے مطابق طیاروں کے انڈیکس کا تیزی سے بڑھنا خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پی آئی اے جس سے سالانہ 5ملین سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں ‘ ان کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 دسمبر 2017 کو نیو یارک اسٹیشن کا فضائی آپریشن بند کردیا جائے گا‘ جس کے سبب قومی ایئرلائن کا نیویارک سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…