جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں میرے ساتھ کیا سلوک ہوا؟امریکی وزیرخارجہ بالاخر بول اُٹھے،انتہائی اقدامات کا اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک خود مختار ملک ہے ٗ امریکہ اس سے زیادہ مطالبات نہیں کرتا تاہم امریکہ پاکستان کی مدد یا پھرکسی دوسرے طریقے سے بھی خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنے کا عزم رکھتا ہے ٗ بھارت کے ساتھ تنازع کو حل کر نے کی پاکستان کو کی گئی پیشکش نئی دہلی کو ناراض کر سکتی ہے ٗ بھارت ٗپاکستان کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کیلئے کسی ثالثی کی شمولیت کا خواہشمند نہیں ہے ٗ

امریکا کو خطے میں جائز کام اور خدشات ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے پاکستان کی مدد درکار ہے ٗپاکستان کو اپنے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مزید کام کرنے ہوں گے ٗپاکستانی حکام سے ملاقات کے دوران اندازاً 20 فیصد وقت میں اپنی بات کہی ٗ 80 فیصد وقت میں پاکستان کی بات سنی۔یورپ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے اپنے سات روزہ دورے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ خطرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے جس کے حوالے سے ہمیں زمینی حقائق کے تحت نمٹنا ہے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا کیلئے امریکہ کی نئی حکمت عملی شرائط پر مبنی ہے۔ریکس ٹلرسن نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان کو اپنے دورے کے دوران واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے اور امریکا اس سے زیادہ مطالبات نہیں کرتا تاہم امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان ’یہ‘ کرے جس کا فیصلہ پاکستان کو خود کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ تنازع کو حل کرنے کی پاکستان کو پیشکش کی گئی جو نئی دہلی کو ناراض کر سکتی ہے کیونکہ بھارت ٗپاکستان کے ساتھ تنازعات کو حل کرنے کیلئے کسی ثالثی کی شمولیت کا خواہشمند نہیں ہے۔بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ کہنا درست ہوگا کہ انہیں پاکستان کی جانب سے مزاحمت کا پیغام ملا ہے جس میں پاکستانیوں نے واضح کہا کہ ہم مجبور نہیں ہوں گے تو ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ ان کی اور پاکستانی حکام کی ملاقات کے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کو یہ باور کرادیا ہے کہ واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ یا پھر اس کے بغیر بھی اپنی جنوبی ایشیا میں اپنی نئی حکمت عملی لاگو کریگا کیونکہ امریکا کیلئے یہ حکمت عملی انتہائی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکی تعلقات کو باعزت تعلقات کے طور پر دیکھتے ہیں تاہم امریکا کو خطے میں جائز کام اور خدشات ہیں جنہیں حل کرنے کیلئے پاکستان کی مدد درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانیوں کو کہہ دیا ٗ

آپ لوگ ایسا کر سکتے ہیں یا پھر ایسا نہیں کرنے کا فیصلہ بھی کر سکتے ہیں ٗدونوں صورتوں میں صرف ہمیں آگاہ کردیں ہم اپنے منصوبوں کو خود ہی ترتیب دیتے ہوئے انہیں پورا کر لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے ساتھ معلومات کا بھرپور تبادلہ ہوا اور جبکہ پاکستان سے مخصوص مطالبات بھی کیے تاہم ہم نے پاکستان سے معلومات حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس کے بارے میں ہم امید کر رہے ہیں کہ وہاں سے ایسی معلومات موصول ہوں گی جو فائدہ مند ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردوں کی مخصوص معلومات میں دلچسپی رکھتا ہے جو کہ ان کی نقل و حرکت پر محیط ہے اب چاہے دہشت گرد پاک افغان سرحد پر پاکستانی حصے میں ہوں یا افغانی حصے میں، ہم معلومات حاصل کرکے انہیں ختم کر سکتے ہیں۔ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام لانے کے لیے پاکستان انتہائی اہم شراکت دار ہے ٗاور دونوں ممالک کے درمیان مثبت تعلقات کی طویل تاریخ بھی موجود ہے، تاہم پاکستان کو اپنے ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے مزید کام کرنے ہوں گے۔امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو مستحکم اور پر امن افغانستان سے فائدہ حاصل ہوگا اور دورہ اسلام آباد کے دوران یہی پیغام پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی دیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ ان کی یہ پہلی ملاقات تھی تاہم انہوں نے ملاقات کے دوران اندازاً 20 فیصد وقت میں اپنی بات کہی جبکہ 80 فیصد وقت میں پاکستان کی بات سنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…