ہنگری میں گرفتار 70افرادقتل کرنے والا شخص کون تھا،پتہ چل گیا

28  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنگری میں گرفتار 70افراد کا قاتل کون ؟پتہ چل گیا،نجی ٹی وی کے مطابق ہنگری میں گرفتار 70افراد کا قاتل پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کا رہائشی نکلا، ہنگرین میڈیا کے مطابق گرفتارملزم کی شناخت 35سالہ عاطف زمان کے نام سے ہوئی ہے ۔ملزم کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے خبر رساں ادارے روئٹرز نے ہنگری اور آسٹریائی پولیس کے حوالے سے بتایا تھا کہ ایک ایسے پاکستانی

مہاجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو اپنے ملک کی پولیس کو ستر افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں مطلوب ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس پاکستانی شہری کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری تھے اوریہ انٹرپول کو بھی مطلوب تھا۔ہنگری کی کاؤنٹی Bacs-Kiskun کی پولیس کی طرف سے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سربیا کی سرحد سے متصل ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی مہاجرین کا ایک گروپ حراست میں لیا تھا اور یہ مطلوب پاکستانی انہی افراد میں شامل تھا۔بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی مہاجرین کے اس گروہ کی گرفتاری کے بعد جب ان افراد کے کوائف جمع کیے گئے تو معلوم ہوا کہ یہ پاکستانی اپنے ملک میں ستر افراد کو ہلاک کرنے کے الزام میں مطلوب ہے۔ہنگری کی پولیس نے بتایا ہے کہ آسٹریائی حکام کی طرف سے مخبری کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پاکستانی انسانوں کے اسمگلروں کی مدد سے آسٹریا جانے کی کوشش میں تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق آئندہ چند روز میں اس پاکستانی شہری کو اسلام آباد حکومت کے حوالے کرنے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی جائے گی۔ تاہم اس حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں کہ یہ عمل کب اور کس طرح شروع ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…