جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر قانونی طریقے سے حج کی خواہش رکھنے والے پہلے یہ پڑھ لیں،سعودی حکومت کا حتمی اعلان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن) سعودی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی طریقے سے جج پر آنیوالوں کو 10 سال کے لئے بلیک لسٹ کر دیا جائیگا جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر بے دخل کئے جانے والوں کو بھی 3 سال تک سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

العربیہ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ خروج اور واپسی ویزہ کو فائنل ایگزٹ ویزے میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص خروج و واپسی لیکر سعودی عرب سے سفر کر گیا ہو تو ایسی صورت میں اس کے مذکورہ ویزے کو بیرون مملکت رہتے ہوئے فائنل ایگزٹ ویزے میں تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔ فائنل ایگزٹ ویزہ اجراء4 کی تاریخ سے 60 دن تک موثر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اقامے پر موجود کوئی خاتون خروج اور واپسی لیکر سعودی عرب سے اپنے ملک چلی گئیں اور وہیں اس کے یہاں ولادت ہوئی ہو تو ایسی صورت میں نومولود کو ماں کے ویزے پر سعودی عرب لانے کی سہولت حاصل ہو گی اور اس کی فیس لی جائے گی۔ اسی طرح اگر گھریلو ملازم کے ریکارڈ پر مرافق یا تابع ہوئے تو ایسی صورت میں اس سے فیملی فیس ہر قیمت پر وصول کی جائے گی۔ اس سے اسے کوئی استثنیٰ نہیں ہو گا۔سعودی عرب میں 20 لاکھ کے لگ بھگ گھریلو ملازم سکونت پذیر ہیں۔ ان

میں سے 62 فیصد خواتین ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ختم ہونے سے ایک برس کے اندر توسیع کرائی جا سکتی ہے۔ محکمے نے یہ بھی بتایا کہ اگر کسی شخص پر ٹریفک

خلاف ورزیوں کے جرمانے ہوں تو ایسی صورت میں وہ اپنے زیر کفالت کا پاسپورٹ جاری کرا سکے گا خلاف ورزیوں کا ریکارڈ پر ہونا پاسپورٹ کے اجراء4 میں حائل نہیں ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…