سعودی عرب میں پرفیومز میں انسانی پیشاب کے استعمال کا انکشاف

28  اکتوبر‬‮  2017

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں پرفیومز میں انسانی پیشاب کے استعمال ہونے کا انکشاف ہواہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں ایک ایسی لیب کا پتہ لگایا گیا ہے جہاں مشہور بین الاقوامی برانڈز کے نام سے جعلی پرفیومز تیار کرکے مملکت میں فروخت کیے جارہے تھے۔ سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے

شہری کی شکایت پرمذکورہ لیب پر چھپاپہ مار کرجعلی پرفیومز کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی۔ چھاپے کے دوران حکام کو پیشاب سے بھری بوتلیں بھی ملیں جو پرفیومز میں شامل کرنے کے غرض سے اکٹھی کی گئی تھیں۔حکام نے بتایا کہ یہ لیب دارالحکومت ریاض کے مشہور بازار التعمیر میں واقع ہے تاہم مذکورہ لیب کا نام اور اس میں ملوث افراد کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی جب کہ بدنامی کے پیش نظر پرفیومز بنانے والی بین الاقوامی کمپنی کا نام بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔واضح رہے کہ ایک شہری نے خفیہ طور پر ویڈیو بنا کر حکام کو ارسال کی تھی جس میں اس مکروہ دھندے کی نشاندہی کرکے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…