پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی شہریت، پاکستانیوں سمیت کئی ممالک کے شہریوں کیلئے خوشخبری، سعودی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2017 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے ترجمان ڈاکٹر محمد المھنا نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے مملکت کے قانون شہریت میں ترمیم کیلئے ورکنگ ٹیم تشکیل دی ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے مجلس شوریٰ میں سعودی قانون شہریت میں ترمیم کے مسودے پر

بحث کو ملتوی کرنے کے محرکات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا۔ متعدد فاضل ارکان شوریٰ نے سعودی قانون شہریت میں ترمیم تجویز پیش کر رکھی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سعودی ماؤں کی غیر ملکی اولاد کو مملکت کا شہری مانا جائے۔شیخ المھنا نے بتایا کہ جب تک وزارت داخلہ کی ورکنگ ٹیم قانون شہریت کا جائزہ مکمل نہیں کرے گی تب تک مذکورہ قانون میں ترمیم کا مسودہ شوریٰ میں زیر بحث نہیں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شوریٰ میں سلامتی امور کی کمیٹی مذکورہ ترمیم کا ہمہ جہتی جائزہ لے چکی ہے۔ تین ارکان شوریٰ لطیفہ الشعیان، ھیا المنیع اور عطا السبتی نے اکتوبر 2016 میں قانون شہریت میں ترمیم تجویز کی تھی۔غیر ملکی بچوں کی سعودی مائیں ارکان شوریٰ کی تجویز سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ سعودی ماؤں کی غیر ملکی اولاد ترمیم مذکور کی فائل کے سرد خانے میں رکھے جانے پر تشویش کا شکار ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق احوال مدنیہ کے قانون میں ترمیم بھی زیر غور ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…