پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حجاب لینا نہیں چھوڑا، اسلام قبول کرنے پر نو کمنٹ کرم ایجنسی سے بازیاب امریکی خاتون نے خاموشی توڑ دی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوتاوا(اے این این ) کرم ایجنسی میں طالبان کی پانچ سالہ قید سے بازیابی کے بعد کیٹلن کولمین نے کہا ہے کہ جس دن انھیں ان کے بچوں اور شوہر سمیت بازیاب کرایا گیا اس دن انھیں پاکستان منتقل نہیں کیا جا رہا تھا بلکہ وہ گذشتہ ایک سال سے پاکستان میں قید تھے۔کیٹلن کولمین نے کینیڈین نشریاتی ادارے ٹورنٹو سٹار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اِس لیے اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں کیونکہ ان کی قید اور بازیابی کے بارے

میں متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘اِس وقت ہر ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر رہا ہے اور جھوٹے دعوے کر رہا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے ہم کبھی پاکستان میں تھے ہی نہیں اور جب ہمیں بازیاب کرایا گیا اسی دن ہم پاکستان پہنچے تھے۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے پاکستان میں تھے اور یہ پاکستان کی ذمہ داری ہے۔ دونوں باتیں غلط ہیں۔پاکستان کی سرحد کے اندر 11 اکتوبر کو ایک ڈرامائی فوجی کارروائی میں بازیابی کے 12 دن بعد پیر کو اپنے پہلے انٹرویو میں کولمین نے اپنے خاندان کے اغوا کے بارے میں اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کی کہانی میں بین الاقوامی سطح پر دلچسپی پائی جاتی ہے اور اِسی وجہ سے اس بارے میں ہر طرف سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔کولمین ایک مسیحی فرقے سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن انھوں نے کینیڈا واپس پہنچنے کے بعد حجاب لینا ترک نہیں کیا اور اس انٹرویو میں بھی وہ حجاب کے ساتھ نظر آئیں۔ حجاب لینے کے بارے میں ان سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے خاموشی اختیار کر لی۔ اس طرح جب ان سے پوچھا گیا کہ انھوں نے اسلام تو قبول نہیں کر لیا تو انھوں نے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ‘نو کمنٹ۔کولمین اپنی قید کے ایام کی مکمل تفصیلات پر سرِ عام بات کرنے کو تیار نہیں تھیں

لیکن انھوں نے بڑے وثوق سے کہا کہ اس دوران انھیں دونوں ملکوں پاکستان اور افغانستان میں رکھا گیا۔ لیکن انھوں نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی کہ انھیں پاکستان میں داخل ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی بازیاب کرایا گیا۔ ‘اس دن ہمیں پاکستان منتقل نہیں کیا جا رہا تھا۔ اس وقت ہمیں پاکستان منتقل ہوئے ایک سال ہو چکا تھا۔’کولمین کو اپنے کینڈین نژاد شوہر جوشوا بوئل کے ساتھ افغانستان کے صوبے وردک میں

اکتوبر سنہ 2012 میں اغوا کیا گیا تھا۔ جس وقت انھیں اغوا کیا گیا اس وقت وہ حاملہ تھیں۔کولمین کے34 سالہ شوہر نے ٹورنٹو پہنچنے کے فورا بعد اخبارنویسوں کو بتایا تھا کہ قید کے دوران ان کی بیوی کو ریپ بھی کیا گیا اور ان کی ایک بیٹی کو ہلاک کر دیا گیا۔ کولمین نے کہا کہ بچوں کے سامنے ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔اپنی بچی کی ہلاکت کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی طرف سے حقانی گروپ میں شمولیت

سے انکار کے بعد ان کے حمل کو زبردستی گرا دیا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ‘وہ بہت غصے میں تھے کیونکہ جوشوا نے ان کے ساتھ شامل ہونے اور ان کے لیے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے کھانے میں نسوانی ہارمون شامل کر دیے گئے جس کی وجہ سے ان کا حمل ضائع ہو گیا۔کولمین اور ان کے شوہر نے حمل ضائع ہو جانے کے بعد اس بچی کا نام ‘شہید رکھ دیا تھا۔ طالبان نے ایک ہفتے قبل

ایک بیان میں کولمین کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا حمل قدرتی طور پر گرا تھا اور ایسا زبردستی نہیں کیا گیا۔کولمین کے مطابق بعد کی دو زچگیوں کے دوران انھوں نے حمل کو چھپائے رکھا اور ان کے شوہر نے ٹارچ کی روشنی میں ‘ڈلیوری’ کروائی اور وہ خاموشی سے تکلیف سہ گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کولمین نے آوٹوا چلڈرن ہسپتال کے باہر دالان میں جس وقت یہ انٹرویو دیا

اس وقت ان کے شوہر ان کے دو بچوں کی دیکھ بھال کر رہے تھے جن کی عمریں دو سال اور چار سال کی ہیں۔ انٹرویو کے دوران ان کی سب سے چھوٹی بیٹی جو ابھی چند مہینوں کی ہیں ان کی گود میں سکون سے سوتی رہی۔ان کے تینوں بچے ابھی زیر علاج ہیں جبکہ کولمین کا علاج بھی چل رہا ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔دونوں میاں بیوی کی زچگی کی حالت میں افغانستان جانے کے غیر دانش مندانہ

فیصلے اور وہاں پر مزید بچے پیدا کرنے پر سوشل میڈیا پر لوگ شدید تنقید کر رہے ہیں۔ کولمین نے کہا کہ وہ ان سب باتوں سے آگاہ ہیں لیکن وہ ہر وجہ بیان نہیں کر سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ ان کے زیادہ بچے اور بڑا سا خاندان ہو۔کولمین نے کہا کہ ایک ایسی قید جس میں رہائی کو کوئی امید نہ ہو اس نے ہماری زندگی ہم سے چھین لی۔ انھوں نے کہا کہ ‘اس وقت یہ ان کا یہ درست فیصلہ تھا کیونکہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ ہمیں کب تک قید رکھا جائے گا اور ہمیں واپس جا کر یہ موقع ملے گا یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…