پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے دیوار چین سے بھی بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ملازمتیں ہی ملازمتیں، دنیا کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبوک (مانیٹرنگ ڈیسک) شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’’نیوم‘‘ سیاحتی منصوبے میں روایتی کمپنیوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔ یہ منصوبہ غیر روایتی منصوبے شروع کرنے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے مخصوص ہے۔یہ منصوبہ سعودی عرب کے جغرافیائی محل وقوع، شمسی توانائی او رہوا کی توانائی سے بھرپور استفادہ کریگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے بتایا کہ سعودی عرب کے خوابوں اور آرزوئوں کی کوئی حد نہیں۔

ہمارا ملک ثابت قدمی کے ساتھ عظیم الشان پروگرام کو لیکر آگے بڑھ رہا ہے۔تبدیلی اور ترقی کی طرف گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ 20ملین سعودی شہریوں میں سے ایک ہیں۔ وہ تنہا کچھ بھی نہیں۔ وہ بنیادی طور پر سعودی نوجوانوں کو تحریک دینے پر انحصار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں 20ملین سعودیوں میں سے ایک معمولی شہری ہوں۔سعودی مجھے آگے بڑھنے کی تحریک اور حوصلہ دے رہے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ تبوک کا علاقہ ریاض، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن کی طرح عالمی نقشے پر اپنا ایک مقام بنائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے 4علاقے عالمی نقشے پر اپنا ایک مقام بنائے ہوئے ہیں۔ میری مراد ریاض، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجن سے ہے۔ میں اہل تبوک کو مبارکباد دینا چاہوں گا کہ انکا علاقہ بحر احمر منصوبے اور نیوم منصوبے کے بعد دنیا کے نقشے پر منفرد مقام بنائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تبوک کی طرح مملکت کے دیگر تمام علاقوں میں بھی منفرد کام ہونگے۔ انہو ںنے نیوم منصوبے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم عظیم دیوار چین سے بڑا منصوبہ تعمیر کرینگے مگر سولر پینل سے۔ہمارے یہاں سب سے اہم سعودی نوجوان ہیں جو فراست ، عزم و ارادہ اور اپنے وطن میں عظیم الشان اقتصادی مواقع کے مالک ہیں۔ نیوم میں انسانوں سے زیادہ روبوٹ ہونگے۔ بحر احمر کا علاقہ توانائی پیدا کرنے

کیلئے بہت کافی ثابت ہوگا۔ وہاں ہم شمسی توانائی اور پن بجلی تیار کرنے کے بڑے مواقع ہیں۔ نیوم منصوبہ سعودی عرب کے بیشتر نقوش تبدیل کردیگا۔ماہرین کا کہناہےکہ شہزاد سلمان کے اس بڑے منصوبے کےاعلان کے بعد لاکھوں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…