کابل ( آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کابل میں صدارتی محل کی بجائے افغان صدر اشرف غنی سے بگرام ائیر بیس پر ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے پاکستان سے قبل کابل کا بھی دورہ کیا تاہم افغان صدر اشرف غنی اس سے پہلے زیادہ تر ملاقاتیں کابل میں اپنے صدارتی محل میں کرتے تھے
تاہم امریکی وزیر خارجہ نے سیکیورٹی وجوہات پر وہاں جانے سے انکار کر دیا اور امریکی کے زیر استعمال انتہائی سخت سیکیورٹی والے بگرام ائیر بیس پر آکر ان سے ملاقات کرنی پڑی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔واضح رہے کہ کابل میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال کافی خراب ہے جس کے پیش نظر امریکی وزیرخارجہ نے دورہ کابل سے گریز کیا۔