منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

بھار ت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے مذاکرات کار مقرر کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی ) بھار ت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مذاکرات کار مقرر کردیا، مذاکرات کار بھارتی انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پر مذاکرات کا سلسلہ بحال

کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ دنیشور شرما کو کشمیر کے لئے مذاکرات کار مقرر کیا ہے جو آئندہ چند روز میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔دنیشور شرما کا کہنا ہے کہ کشمیر میں امن بحال ہونا چاہیے اور کوئی حل نکالنے کے لئے تمام لوگوں سے بات کروں گا۔دنیشور شرما کا کہنا تھا کہ ہر شخص سے بات کرنے کی ضرورت ہے،

امید ہے کہ بھارتی حکومت کے اعتماد اور لوگوں کی توقعات پر پورا اتروں گا۔دوسری جانب بھارتی اخبار کا دعوی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے حریت رہنماں سے پہلے ہی غیررسمی بات چیت کی جارہی ہے جب کہ کشمیر کے لئے مقرر کئے گئے مذاکرات کار دنیشور شرما نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے بھی ملاقات کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…