منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

یہ بچی کون ہے ،اس کی یہ حالت کیسے ہوئی اور اب کہاں ہے ،حقیقت جان کر آپ کی آنکھوں سے آنسو رک نہیں پائینگے

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقہ الغوطہ الشرقیہ گزشتہ 4 برسوں سے زیرِ محاصرہ ہے۔ اگرچہ مذکورہ علاقہ سیف زون سے متعلق اُس معاہدے میں شامل ہے جس پر تین ماہ قبل دستخط کیے گئے تھے تاہم ابھی تک یہاں بسنے والے 3.5 لاکھ شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔اس سنگین صورت حال کے سبب الغوطہ میں ایک شامی شہری کی 34 دن کی بچّی سحر دفضع اتوار کے روز

ایک مقامی ہسپتال میں اپنی زندگی کے ایام پورے کر کے دنیا سے رخصت ہوگئی۔ اس کا ننھا وجود ان دکھوں اور محاصرے کو برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔ سحر اور اس کی ماں پیدائش کے روز سے ہی شدید غذائی قلت کا شکار رہی۔الغوطہ کے ایک ہسپتال میں طبی شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یحیی ابو یحیی کے مطابق آخری تین ماہ کے دوران طبی مرکز کی 11 شاخوں میں اب تک 9700 بچوں کو لایا گیا جن میں 80 کے قریب شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور 200 درمیانے درجے کی غذائی قلت سے دوچار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 4000 دیگر بچوں کو مختلف درجوں میں درست غذاء کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر یحیی کے مطابق یہ انتہائی خطرناک اشاریہ ہے۔الغوطہ میں انسانی حقوق کے کارکنان نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک مہم کے ذریعے اس علاقے کے مکینوں کے واسطے آواز بلند کی ہے۔ اس حوالے سے : #الأسد_يحاصر_الغوطة کا ہیش ٹیگ متعارف کرایا گیا ہے۔ کارکنان نے عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجوڑتے ہوئے ذرائع ابلاغ اور عالمی سفارتی اور سیاسی ذرائع سے اپیل کی ہے کہ وہ الغوطہ کے لوگوں کے مصائب کا مداوا کرنے کے واسطے حرکت میں آئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…