اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

’’سعودی عرب اعلیٰ عہدیدار کا خفیہ دورہ اسرائیل ‘‘ سعودی وزیر خارجہ میدان میں آ گئے، بڑا علان!!

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے کسی عہدیدار نے اسرائیل کا خفیہ دورہ نہیں کیا۔عرب میڈیا کے مطابق دفتر خارجہ کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ میں سعودی عہدیدار کے حال ہی میں اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ سعودی عرب ملاقاتوں اور اقدامات کے سلسلے میں دو ٹوک پالیسی پر گامزن ہے اوراس میں چھپانے

والی کوئی بات نہیں۔ دفتر خارجہ کے عہدیدار نے ذرائع ابلاغ سے اپیل کی کہ وہ کوئی بھی خبر جاری کرتے وقت حقیقت دریافت کرنے اور سچائی میں باریک بینی سے کام لیں۔ عہدیدار نے باور کرایا کہ کسی بھی افواہ پر کان نہیں دھرا جائیگا۔ مستقبل میں ایسی کسی بھی اطلاع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جائیگا جو انجانے ذرائع سے میڈیا میں پھیلائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے عہدیداروں سے عداوت برتنے والے جھوٹے میڈیا کی کسی بھی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…