جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کے عراق سے تاریخی اور خونی تعلقات استوار ہیں‘ شاہ سلمان

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے عراق کے ساتھ نہ صرف جغرافیائی اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات استوار ہیں بلکہ یہ برادرانہ اور خونی رشتوں پر مبنی تعلقات ہیں۔شاہ سلمان نے سعودی عراق رابطہ کونسل سے متعلق معاہدے پر

دست خطوں کی تقریب کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میں اس رابطہ کونسل کے اجلاسوں کا شدت سے منتظر ہوں ،ان سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں کھلیں گی۔انھوں نے کہا کہ ہم عراق میں اپنے بھائیوں کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر مبارک باد دیتے ہیں۔ نیز ہم عراق کے اتحاد اور استحکام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے سعودی،عراق رابطہ کونسل کے قیام کے لیے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط کیے ہیں۔سعودی کابینہ نے اگست میں اس کونسل کے قیام کی منظوری دی تھی۔اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی ، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔اس سے عراق کی معیشت کی بحالی کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔شاہ سلمان نے گذشتہ سال کے دوران میں متعدد مرتبہ عراق ، اس کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کی

ضرورت پر زوردیا تھا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی گذرگاہ کو کھولنے کی ضرورت پر بھی زوردیا تھا۔دونوں ملکوں میں گذشتہ ہفتے ستائیس سال کے بعد فضائی روابط بحال ہوگئے ہیں اور سعودی دارالحکومت الریاض سے فضائی کمپنی فلائی ناس کی پہلی تجارتی پرواز بغداد پہنچی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…