اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

ٹیپو سلطان قاتل اور انتہا پسند تھا،بھارتی وزیر کے بیان پر طوفان برپا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017 |

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کے وزیر برائے فروغ ہنر مندی اننت کمار ہیگڑے نے میسور کے آنجہانی حکمراں ٹیپو سلطان کو قاتل ، بربر اور انتہا پسند قرار دیتے ہوئے اسکے جشن سالگرہ میں شرکت کرنے سے انکار کردیا اور اس سلسلے میں ساتھ ہی ایک مکتوب کرناٹک کی کانگریس حکومت اور اسکے حکام کو روانہ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ٹیپو سلطان سے متعلق پروگرام میں انہیں دعوت نامہ نہ بھیجا جائے۔

واضح رہے کہ کرناٹک حکومت میسور کے آنجہانی حکمراں کا جشن سالگرہ 10نومبر کو حسب روایت منا رہی ہے جس میں ریاست سے تعلق رکھنے والے تمام سیاستدانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ ہیگڈے نے ریاست کے تمام اہم حکام کو بھی مکتوب روانہ کیا ہے ۔ چیف سیکریٹری اور شمالی کنڑا کے کمشنر کو لکھے گئے ایک خط میں ہیگڑے نے 10نومبر کو ہونے والی ٹیپو سلطان کی سالگرہ تقریب میں انکا نام شامل نہ کرنے کو کہا ہے۔ ہیگڈے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ کرناٹک حکومت کو ایک ایسے بربر ، قاتل ، انتہا پسند اور اجتماعی زیادتی کرنے والے حکمران کیلئے جشن سالگرہ میں انہیں نہ بلانے کے بارے میں واضح طور سے لکھ دیا ہے۔ ہیگڑے کے اس بیان کے بعد سیاسی طور پر شدید ردعمل شروع ہوگیا ہے۔ کرناٹک کے وزیراعلی سدھا رمیا نے مودی حکومت کے کابینہ وزیرکے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک حصہ ہوتے ہوئے ہیگڑے کو اس طرح کا خط نہیں لکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو جشن سالگرہ کی دعوت تمام مرکزی اورریاستی لیڈرو ںکو دی جاتی ہے۔ آنا یا نہ آنا ان پر منحصر ہوتا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اسے سیاسی مدعا بنایا جارہا ہے۔ انگریزوں کیخلاف 4لڑائیاں لڑی گئیں اور ٹیپو نے ان تمام لڑائیو ںمیں حصہ لیا تھا ۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…