ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ کے ساتھ میلانیا جیسی ہی ایک اورخاتون کے چرچے،یہ خاتون کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی) ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف غلط سیاسی فیصلوں اوراشتعال انگیز بیانات، یہاں تک خواتین کے ساتھ اپنائے جانے والے رویے کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔تاہم اب کے بار ان کے خبروں میں زینت بننے کا سبب ان کا کوئی غلط فیصلہ یا اشتعال انگیز بیان نہیں بلکہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ جیسی ایک اور خاتون کا ان کے ساتھ ہونا ہے۔جی ہاں، میڈیا کے کئی لوگ رواں برس فروری سے پریشان تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ میلانیا ٹرمپ سے مشابہہ تیسری خاتون کون ہیں؟َ

بعض تصاویر میں میلانیا اور سیکریٹ سروس ایجنٹ میں نمایاں فرق ہے۔سیاہ یا بلیو نیوی تھری پیس سوٹ میں ملبوس، ہمیشہ آنکھوں پر سیاہ چشمہ سجا کر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے ساتھ چلنے والی اس خاتون کی شکل وصورت دیکھ کر کئی لوگ کئی ماہ تک پریشان رہے۔پہلے تو لوگوں کا خیال تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی حکمت عملی کے تحت میلانیا ٹرمپ جیسی ہی ایک اور خاتون اپنے ساتھ رکھی ہے۔تاہم بعد میں پتہ چلا کہ میلانیا ٹرمپ کی مشابہہ خاتون دراصل سیکریٹ سروس کی ایجنٹ ہیں، جو صدر کے سیکیورٹی پروٹوکول ٹیم کا حصہ ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اس حوالے سے خوشنصیب ہیں کہ انہیں بیک وقت سیکیورٹی کے لیے تقریبا ایک جیسی صورت رکھنے والی 2 الگ الگ خواتین کا ساتھ میسر ہوتا ہے۔ایک طرف خاتون اول میلانیا ٹرمپ جہاں اپنے شوہر کو مختلف غیر ملکی دوروں کے دوران محفل میں لوگوں سے ملنے اور ان سے گفتگو کرنے کے طریقے سکھاتی رہتی ہیں تو وہیں میلانیا جیسی ہی ایک اور خاتون ان کی سیکیورٹی کے لیے مصروف عمل رہتی ہیں۔میلانیا کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون کو دیکھ کر پہلے پہل تو امریکی سینیٹرز اور اعلیٰ عہدیدار بھی چکرا گئے تھے، لیکن بعد ازاں سب کو پتہ چل گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ کی ہم شکل نظر آنے والی خاتون در اصل ان کی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔بات صرف یہیں تک ختم نہیں ہوتی، کہا جا رہا ہے کہ میلانیا ٹرمپ کی ہم شکل سیکریٹ سروس ایجنٹ خاتون متعدد بار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول کی حیثیت سے بھی تقریبات میں شامل ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…