پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم علاقے میں امریکہ کے میزائلوں سے دھڑا دھڑ حملے،12 افراد ہلاک ٗمتعدد زخمی 

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغانستان میں امریکی ڈرون حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 5 دنوں میں ہونے والے ڈرون حملوں میں طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان میں تازہ ڈرون حملہ پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے خوش کرم میں کیا گیا جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں

پر 6 میزائل داغے جس میں شدت پسندوں کے ٹھکانے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقے میں حملے کے بعد امریکی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں کچھ دیر تک جاری رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں پاک افغان سرحد پر افغان علاقے میں 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں اب تک 47 افراد مارے جا چکے ہیں۔جماعت الاحرار کے سربراہ اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کے بھی چند روز قبل افغان صوبے پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…