ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سعودائزیشن کے قانون کو موثر بنانے کے لیے علاقائی سطح پر بھی کو ششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔ گزشتہ روز نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ عبداللہ بن بندر نے پابندی لگا دی ہے کہ 12مہینے مکہ مکرمہ میں ٹیکسی صرف سعودی چلا سکیں گے ۔انہوں نے بدھ کو جدہ گورنر ہاؤس میں نائب وزیر محنت کی موجودگی میں ملازمتوں کی سعودائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کیا۔شہزادہ
عبداللہ بن بندر نے اس امر پر زوردیا کہ مکہ مکرمہ میں ٹیکسی چلانے کا کام صرف سعودیوں کا ہو۔ خاص طور پر حج و عمرہ موسم میں سعودیوں کے سوا اسکی اجازت کسی کو حاصل نہ ہو۔ذرائع کا کہناہے کہ اس پابندی کا شکار غیر عرب شہریوں اور پاکستانیوں سمیت متعدد دوسرے اسلامی ممالک کے افراد ہوں گے ۔کیونکہ مکہ میں پاکستانیوں سمیت دیگر مسلم ممالک کے شہریوں کی کثیر تعداد اس شعبے سے وابسطہ ہے ۔