اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ٹریفک پولیس نے ایک شہری کو تین کروڑ کا جرمانہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق پوری دنیا میں ٹریفک قانون کی پاسداری نہ کرنے پر جرمانہ کیا جاتا ہے، پاکستان میں تو ہر شخص کا معمول ہے کہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنا، بہت کم لوگ ہی ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے نظر آتے ہیں، چالان تو یہاں بھی کیے جاتے ہیں، مگر متحدہ عرب امارات کی
ٹریفک پولیس نے جرمانے کی حد کر دی، یو اے ای کی ٹریفک پولیس نے ایک شہری کو 10 لاکھ درہم جو کہ پاکستانی تین کروڑ روپے بنتے ہیں جرمانہ کر دیا۔ پولیس کے کمانڈر انچیف میجر جنرل علی عبداللہ نے بتایا کہ اس شخص نے ٹریفک قانون کی سینکڑوں بار خلاف ورزیاں کی ہیں جو کہ سڑکوں پر لگے ریڈارز کے ذریعے محفوظ ہوتی رہیں اور آخر کار اسے دس لاکھ درہم جرمانے کا ٹوکن دے دیا گیا۔