جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

’’ کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ چھڑسکتی ہے‘‘ شمالی کوریا نے امریکہ کو ’’فائنل‘‘ پیغام بھجوا دیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2017 |

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال ’’ایک ایسی نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھِڑ سکتی ہے۔‘غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ‘ کِم اِن ریونگ نے اس عالمی ادارے کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کو بتایا کہ شمالی

کوریاجوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور پوری دنیا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے مگر وہ امریکی دھمکیوں کے باعث جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط نہیں کر سکتا۔ شمالی کوریا کے اس سفارت کار نے متنبہ کیا کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا۔دوسری جانب امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست مذاکرات خارج از امکان نہیں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جان ایل سیلیون کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا پر جوہری جنگ کسی وقت بھی شروع ہو سکتی ہے۔ ٹوکیو میں اپنے جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن اور اتحادی ممالک اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر تمام امکانات کو پیش نظر رکھے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…