واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کرکوک شہر پر قبضے کے معاملے میں ان کا ملک عراقی حکومت اور کرد فورسز میں سے کسی کی بھی طرف داری نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ
کرکوک میں عراقی فوج کی کارروائی اور جواب میں کرد جنگجوؤں کے حملوں میں امریکا غیر جانب دار رہے گا تاہم امریکا کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت بھی نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے کردوں کے ساتھ گذشتہ برسوں کے دوران تعلقات مستحکم کئے ہیں۔ عراقی حکومت کے
ساتھ بھی امریکا کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔ ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی ایک فریق کی جانب داری کریں۔