ریاض( آن لائن ) سعودی عرب کے شہر ریاض میں کارپینٹری ورکشاپ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں آگ سے جھلس کر 10افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں،فائرفائٹرزکی گاڑیاں آگ پرقابوپانے مین مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی سول ڈیفنس کاکہناہے کہ سعودی عرب میں ریاض کے ضلع بدرمیں ایک کارپینٹری کی ورکشاپ میں آگ لگنے سے 10افرادجاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔جائے واقعہ پرامدادی کاروائیاں
شروع کردی گئی ہیں۔ فائرفائٹرزکاعملہ آگ پرقابوپانے میں مصروف ہے۔کارپینٹری کی ورکشاپ میں کیمیکل کی موجودگی میں آگ کی شدت میں تیزی آئی۔آگ کی شدت سے آسمان پردھویں کے بادل بن گئے۔سکیورٹی فورسزنے کسی ناخوشگوارواقعے بچنے کیلئے علاقے کوگھیرے میں لے لیاہے۔سوشل میڈیاپرکارپینٹری کی ورکشاپ میں لگی آگ کی تصاویربھی جاری کی گئی ہیں۔