بھارت کا پاکستانی علاقے پر چار اطراف سے حملہ،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

14  اکتوبر‬‮  2017

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ 4بچوں سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر نکیال منتقل کردیا گیا ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال اور ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8سالہ خلیل شہید ہوگیا

جبکہ 15سالہ قرۃ العین،14سالہ ہماریوں کبیر،10سالہ معین السلام ،6سالہ عائقہ رمضان اور 45سالہ سکندر حسین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر نکیال منتقل کردیا گیا ،بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ستوال اور نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال شدید فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں چھ سالہ بچی عائقہ رمضان اور پینتالیس سالہ شخص سکندر حسین شامل ہیں۔اس سے پہلے آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایاگیاتھا کہ بھارتی فوج نے تیتری نوٹ، منوا، ستوال اور بالاکوٹ کے دیہات کو نشانہ بنانے کے علاوہ راولاکوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر موجود سیاحوں کو بھی نشانہ بنایا۔پاک فوج نے فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں اور فائرنگ کرنے والی بھارتی چوکیوں کو کافی نقصان پہنچایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہری آبادی کونشانہ بنانے سے بھارتی تسلط سے آزادی کی منصفانہ جدوجہد سے کشمیری عوام کا عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…