اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،پاکستانی فورسز کی کوششوں سے رہاہونیوالے مغوی نے اپنے ملک پہنچتے ہی حقانی نیٹ ورک پر سنگین الزامات عائد کردیئے،انتہائی افسوسناک انکشافات‎

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دو روز قبل پاک فوج کی بھرپور کوششوں کے بعد کینیڈین فیملی آزاد ہونے میں کامیاب ہو گئی تھی جنہیں بعدازاں کینیڈا روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کینیڈین خاندان کو پاک افغان سرحدی علاقے سے بازیاب کرایا تھا جس کے بعد انہیں ان کے ملک کینیڈا واپس بھیج دیا گیا جہاں ٹورنٹو ایئرپورٹ پر جوشوابوائل کے والد نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر جوشوا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کی وجہ ان کا زخمی بیٹا تھا جس کا پاکستان میں علاج کیا گیا جو کارروائی کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔ جوشوا نے کہا کہ ان کی بخیروعافیت واپسی کسی معجزے سے کم نہیں۔ جوشوا نے بتایا کہ انہیں طالبان کے زیرقبضہ علاقے سے حقانی نیٹ ورک نے اغواءکیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ حقانی نیٹ ورک کی پیشکش کو قبول نہ کرنے کی انہیں بڑی سزا دی گئی جس کے باعث ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا اور ان کی حاملہ بیوی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ جوشوا کی بیوی اور بچوں کو پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی کے کامیاب آپریشن کے ذریعے جمعرات کو رہائی ملی تھی۔ دریں اثنا پاک فوج اور آئی ایس آئی نے کامیاب آپریشن کر کے کرم ایجنسی سے ایک کینیڈین اور اس کی امریکی نژاد اہلیہ سمیت پانچ غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا، دہشت گردوں نے غیر ملکی خاندان کو 2012میں اغواء کر کے افغانستان میں یرغمال بنائے رکھا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017کو مغوی خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی، پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور آئی ایس آئی نے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا، کینیڈین شہری،اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچوں کو بازیاب کرالیا گیا،

افغانستان سے تعلق رکھنے والے ادہشت گردوں نے 2012میں غیر ملکی خاندان کو اغواء کیا اور افغانستان میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا، دہشت گردوں نے مغویوں کو براستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے خاندن کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع 11اکتوبر2017کو دی تھی، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

غیر ملکی خاندان کو واپس ان کے متعلقہ ممالک منتقل کیا جا رہا ہے، یہ کامیابی بروقت خفیہ معلومات کے تبادلے کی اہمیت کی کامیاب مثال ہے اور پاکستان کی مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی واضح دلیل ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔ دہشت گردوں نے غیر ملکی خاندان کو 2012میں اغواء کر کے افغانستان میں یرغمال بنائے رکھا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017کو مغوی خاندان کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع دی تھی، پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے تمام مغویوں کو بازیاب کرالیا

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…