برسلز(این این آئی)یورپ میں ہر سال فضائی آلودگی سے قبل از وقت جان کی بازی ہارجانے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین ماحولیاتی حکام نے ایک بیان میں کہاکہ براعظم یورپ پر فضا کا معیار آہستہ آہستہ بہتر ہوتا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود فضائی آلودگی سے ہر سال 5
لاکھ افراد قبل از وقت جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔یورپین ماحولیاتی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2014 میں معدنی ایندھن کے جلنے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کے باعث 41 یورپین ممالک میں 5 لاکھ 20 ہزار 4 سو قبل از وقت اموات ہوئیں جبکہ 2013 میں 5 لاکھ 50 ہزار اموات ہوئی تھیں۔