پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

ترکی صدر کی بیٹی کی پاکستان میں دعوت ولیمہ،شرکاء کون لوگ تھے؟قابل تحسین انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ترکی کے سفارت خانہ اور ترکش ریڈ کریسنٹ کے زیر اہتمام ترکی کے صدر طیب رجب اردگان کی بیٹی کی دعوت ولیمہ کے سلسلے میں انجمن فیض الاسلام میں 1500 . یتیم و لا وارث بچوں کو پر تکلف کھانا دیا گیا. یہ دعوت ولیمہ انجمن فیض الاسلام کے فیض آباد مرکز اور مندرہ کیمپس میں الگ الگ ہوئی جس میں ترکش ریڈ کریسنٹ کے وفد نے احمد ریشل کی سربراہی میں شرکت کی .صدر

انجمن محمد صدیق اکبر میاں ، جنرل سیکریٹری راجا فتح خان ، محترمہ اظہار فاطمہ ، پروفیسر نیاز عرفان ، جاوید عمر ، محمد اکمل ، غلام جیلانی اور انجمن کے تعلیمی اداروں کے سربراہان و اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے . ترکش ریڈ کریسنٹ وفد کے سربراہ احمد ریشل نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور انجمن فیض الاسلام جیسے معتبر اور انسانی خدمت کے شاندار ادارے پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان موثر رابطوں اور اخوت و بھائی چارے کا ذریعہ ہیں . انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب رجب اردگان کی بیٹی کی دعوت ولیمہ انجمن فیض الاسلام کے بچوں کے ساتھ منانا ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے سے گہری محبت اور الفت رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں . ہمیں پاکستان میں سماجی بہبود کے کام کرکے بہت خوشی ہوتی ہے اور خاص طور پر انجمن فیض الاسلام میں جس طرح یتیم و لاوارث بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت کی جا رہی ہے اس سے ترکی کے عوام اور ہماری حکومت بالخصوص طیب رجب اردگان اور ان کی فیملی بہت زیادہ متاثر ہے . اس موقع پر انجمن فیض الاسلام کے صدر محمد صدیق اکبر میاں نے کہا کہ ترکی ہمارا برادر اسلام ملک ہے اور اس کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جس کے عوام پاکستان کے عوام سے اپنے آپ کو جدا نہیں سمجھتے .

انہوں نے کہا ہے انجمن فیض الاسلام کے ساتھ ترک عوام خاص طور پر ترک حکومت اورترکش ریڈ کریسنٹ کا ایک خاص تعلق ہے جس کے تحت ترکش عوام کی جانب سے یتامی کی پرورش کے سلسلے میں ہمیں معاونت ملتی رہتی ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں . اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ترکی کے صدر طیب رجب اردگان ، ترکش سفارت خانے اور ترکش ریڈ کریسنٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے طیب رجب اردگان کی بیٹی کے ولیمے کے سلسلے میں انجمن فیض الاسلام میں کھانے کا اہتمام کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…