پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

چین کےسی پیک،ون بیلٹ روڈ منصوبے سے دنیا’’کتنی زیادہ مال دار‘‘ہوجائے گی،اہم انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلغراد(آئی این پی)سربیا کے صدرالیگزینڈر وسس نے کہا کہ چین کا بیلٹ وروڈ منصوبہ ایک عالمی اہمیت کا تصور ہے، جس سے دنیا کے لیے بے شمار فوائد حاصل ہونگے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 19ویں قومی کانگیرس جو 18اکتوبر کو بیجنگ میں شروع ہوگی سے قبل چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ملک کو سی پی سی اور اس کے منصوبوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے،وسس نے کہا یہ منصوبہ نہ صرف چین اور اس کے عوام بلکہ کئی ممالک کے لیے اچھا ہے،ان کا ملک اس منصوبے کا پرچوش شریک ہے،انہوں نے کہا کہ ایک انتہائی چھوٹے ملک کے نمائندے کے طور پر میں سی پی سی کے ارکان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہوں گا کہ وہ اس منصوبے اور دیگر تمام منصوبوں کو آگے بڑھائیں کیونکہ ہمیں ان پر اور ان کے تمام منصوبوں پر مکمل اعتما د اور بھروسہ ہے،انہوں نے کہا کہ دنیا اور عوام اچھے منصوبوں کے بغیر ان کے مقابلے میں اچھے منصوبوں سے کہیں زیادہ مال داربن جائیں گے۔دوسری جانب چین کے مرکزی بنک نے مارکیٹ میں رقم کی فراہمی کو مستحکم رکھنے کے لیے اپنی درمیانی مدت کی قرضہ دینے کی سہولت (ایم ایل ایف ) کے ذریعے جمعہ کومالیاتی منڈی میں نئی تازہ رقم جھونک دی،چین کے عوامی بنک (پی بی او سی) نے ایم ایل ایف کے ذریعے مالیاتی نظام میں 498بلین یوآن (قریبا75.6بلیں امریکی ڈالر) کی رقم ڈال دی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…