جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

بھارتی سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کا حیرت انگیز فیصلہ سنادیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی عدالت عظمیٰ کے دو رکنی بنچ نے پاناما لیکس سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پاناما لیکس میں ملوث بھارتی شہریوں کی آف شور کمپنیوں کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی بنائی جائے کیونکہ تاحال حکومت نے اس معاملے میں ایک مقدمہ بھی درج نہیں کیاحالانکہ 6 رپورٹس عدالت میں جمع کرائی جاچکی ہیں۔

بھارتی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کہا کہ پاناما لیکس بہت پیچیدہ اور غیرمعمولی معاملہ ہے ٗ اس معاملے پر حکومت نے 4 اداروں پر مشتمل ملٹی ایجنسی گروپ (ایم اے جی) تشکیل دے دیا ہے جس میں ٹیکس بورڈ، سرکاری بینک اور انسداد کرپشن کی خفیہ ایجنسیوں کے افسر شامل ہیں لہذا مزید کوئی ایس آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں۔سپریم کورٹ نے حکومت موقف کو درست قرار دیتے ہوئے درخواست مسترد کردی اور کہا کہ ٹیم پاناما لیکس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…