جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

’’کسی کو توقع ہی نہیں تھی کہ کبھی ایسا بھی ہو سکتا ہے‘‘ عرب ریاست شارجہ کے حکمران کا بھارت کو ایسا تحفہ دینے کا اعلان کہ جان کر پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینا رائے ویجایان کی صرف ایک درخواست، شارجہ کے امیر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے مالی مقدمات میں قید کی سزا پانے والے بھارتی شہریوں کی رہائی کا حکم دیدیا، مزید فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو شارجہ میں ملازمت جاری رکھنے کی اجازت بھی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق

بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینا رائے ویجایان کی صرف ایک درخواست پرمتحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے امیر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے مالی مقدمات میں قید کی سزا پانے والے بھارتی شہریوں کی رہائی کا حکم دیدیاجبکہ امیر شارجہ کی مزید فیاضی کے تحت اعلان کے مطابق یہ بھارتی شہری شارجہ میں ملازمت بھی جاری رکھ سکتے ہیں۔ عرب اخبار خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے شارجہ کے امیر کا اس اعلان پر شکریہ اداکرتے ہوئے فیس بک پر اپنے اکائونٹ پر لکھا ہے کہ ’’یہ بے حد فیاضانہ اقدام ہے اور کیرالہ کے لوگ دل کی گہرائی سے اس کی تحسین کرتے ہیں‘‘۔ امیر شارجہ کی جانب سے بھارتی شہریوں کیلئے کیا جانے والا یہ اعلان یونیورسٹی آف کالی کٹ کی جانب سے انہیں کلچرل ریلیشنز اینڈایجوکیشن کے مضمون میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کئے جانے کے موقع پر سامنے آیا۔ اس موقع پر ایک تقریب ریاست کیرالہ کے گورنر کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک تقریب میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر شارجہ کا کہنا تھا کہ کیرالہ اور شارجہ کے درمیان تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں۔ اعزازی ڈگری پر امیر شارجہ کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…