پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

فلسطینیوں کیخلاف فلم میں پی آئی اے کے طیارے کا استعمال، مزیدتہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر !!

datetime 10  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے گمشدہ طیارے کے فلم میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں جے یو آئی (ف) کے ارکان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جس میں انکشاف کیا گیا کہ پی آئی اے کے گمشدہ طیارے کو مالٹا میں فلسطینیوں کے خلاف فلم میں استعمال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کی رکن عالیہ کامران نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف فلمبندی میں ہمارا طیارہ استعمال

ہوا۔ توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ نے کہا کہ ہم ایوان میں جھوٹ نہیں بولتے کہ بعد میں شرمندگی ہو کیونکہ طیارہ مالٹا میں فلمبندی کے لیے کرائے پر لے جایا گیا۔پی آئی اے کے طیارے کا 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کرایہ بھی وصول کیا گیا۔ آفتاب شیخ نے ایوان کو بتایا کہ اب طیارہ جرمنی میں کھڑا ہے اور اطلاعات ہیں کہ جرمنی کو فروخت کر دیا گیا۔ یہ غلط اقدام کیا گیا جو ذمے دار ہے اس کے تعین کے لیے تحقیقات ہونی چاہئیں۔ طیارے سے متعلق ایف آئی اے اور سینیٹ کی کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے۔شیخ آفتاب نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر خصوصی کمیٹی بنا دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور رولنگ دے دیں کہ ایف آئی اے ایک ماہ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحقیقاتی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او یا جو بھی ملوث ہے اسے سزا دی جائے۔ادھر خورشید شاہ کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور سیکرٹری ایوی ایشن عرفان الہی پر برس پڑے۔ کہتے ہیں کیا پی آئی اے کا جہاز خیراتی تھا جو خیرات میں دیا گیا کیا سول ایوی ایشن میں کوئی سمجھ دار شخص نہیں تھا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بڑی ایئر لائن تباہ ہو گئی ہے اور چلتا ہوا جہاز آپ نے بیچا ہے۔ پی اے سی نے معاملہ نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…