منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

چین میں کرپشن پر 13 لاکھ سرکاری ملازمین کوسزائیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017

بیجنگ،ووہان(این این آئی)چین میں نچلی سطح پرکرپشن کیخلاف مہم میں 13لاکھ سرکاری ملازمین کوسزائیں دی گئیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سزائیں 2013 سے 2017 کے درمیان دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی مہم میں کئی اعلیٰ حکام کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔انسداد بدعنوانی کمیٹی کے سربراہ کو بھی تحقیقات کاسامنا ہے جبکہ سینئرفوجی افسر کو بھی کرپشن کے الزامات پرحراست میں لیاگیا،

جو سینٹرل ملٹری کمیشن کابھی رکن تھا۔ادھر چین کے مرکزی صوبے ہوبی  کے دریائے ہان جیانگ اور دریائے یانگٹ زی  میں آ نیوالے سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی اقدامات کا اعلان کر دیا گیا ہے، حالیہ بارشوں کے دوران ڈان جیانگ کو کے آبی ذخائر بھر گئے اور  پانی سیلاب کی صورت اختیار کر گیا ، دریا کے جنگ مینگ سیکشن پر پانی کی سطح خطرے کے لیو ل سے بلند ہو گئی ہے ، اس علاقے میں تعمیراتی منصوبوں پر کام بند کر دیا گیا ہے اور دریائوں میں جہاز رانی سروس معطل کردی گئی ہے،متعدد آبی ذخائر سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا ہے ، گذشتہ روز ہوبی کے سات بڑے آبی ذخائر میں بھی پانی کی سطح خطرے کے نشان سے بلند ہوگئی تھی  جس کے باعث سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی۔مقامی حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی  ہیں کہ وہ عوام کو خطرات سے آگاہ کریں  اور ڈیموں کے تحفظ کیلئے کارروائی کریں ،ڈانگ جیان کو کے آبی ذخائر میں 6180کیوبک میٹر فی سکینڈ کے حساب سے پانی آ رہا ہے  جبکہ   7460کیوبک میٹر فی سیکنڈ کے حساب سے پانی خارج کیا جارہاہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…