اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی کھرب پتی شہریوں کی پرتعیش زندگیاں اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اب ایک امیر ترین سعودی شہری برکی بن عبداللہ منظر عام پر آیا ہے جو چھٹیاں گزارنے ان دنوں برطانیہ کے شہر لندن پہنچا ہےتو ایک چیتا اورسونے سے بنی نصف درجن گاڑیوں کا بیڑہ بھی ساتھ لے آیا۔ ان گاڑیوں میں ایک گاڑی 3لاکھ 70ہزار پائونڈ، دوسری گاڑی 2لاکھ 20ہزار پائونڈ جبکہ تیسری 5لاکھ 5ہزار پائونڈ کے
علاوہ دیگر ساڑھے تین کروڑ پائونڈ کی گاڑیاں بھی شامل ہیں، یہ گاڑیاں لندن کے مینڈالین اورینٹل ہوٹل کے باہر کھڑی دیکھی جا سکتی ہیں، ان پر سونے کی تہہ چڑھائی گئی ہے ۔ ایک گاڑی پر سونے کی تہہ چڑھانے پر 4ہزار پائونڈ کی لاگت آتی ہے۔ برکی بن عبداللہ کے ہمراہ ملازموں سے بھرا ایک پورا ہوائی جہاز بھی برطانیہ پہنچا ہے جس میں ڈرائیورز ، ذاتی خدمتگاروں کے علاوہ سکیورٹی گارڈز بھی موجود تھے۔