ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس اور سعودی عرب کے مابین معاہدے میری وجہ سے نہیں بلکہ کس ایک شخصیت کی کاوشوں کا ثمر ہیں؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(آئی این پی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ ہمارے دورہ روس کا ہدف سعودی عرب اور روس کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشترکہ مواقع کی ٹھوس تلاش ہے،ہمیں روسی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیالات کے نتیجے میں سامنے آنے والی ہم آہنگی

پر بیحد اطمینان حاصل ہوا۔دونوں ملک مستقبل میں زیادہ مضبوط شراکت قائم کرینگے۔شاہ سلمان نے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان شراکت کو تقویت پہنچانے کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے روس کے 3دوروں کے سر جاتا ہے، نتائج سامنے آئے۔ دورہ ماسکو کے موقع پر جو معاہدے ہوئے ہیں وہ ولی عہد کے دورہ روس کا ثمر ہیں۔ سعودی عرب، ویژن 2030کے تحت ترقی کا جامع منصوبہ تیار کئے ہوئے ہے۔یہ قومی اقتصاد کو فروغ دینے اور آئندہ برسوں کے دوران مملکت کے اہداف کے روڈ میپ کا بھی درجہ رکھتا ہے۔ شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ماسکومیں سعودی روسی بزنس کونسل کے ارکان سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے سب سے بڑے ملک کے طور پر تیل کی عالمی منڈی کے استحکام کیلئے کوشاں تھا ، ہے اور رہے گا۔ سعودی عرب تیل پیدا کرنیوالوں اور تیل خریدنے والوں کے مفادات میں توازن کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…