پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کے طیاروں کی بھارتی سرحدپر پروازیں، ہندو سورمائوں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی!!

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزادکشمیر کی لائن آ ف کنٹرول پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی پروازیں ، عوام کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح آزادکشمیر کے قریب اٹھ مقام ، کیل ، چکوٹھی ، حاجی پیر باغ اور ایل او سی کے دیگر مقامات کا پاک فضائیہ کے جہازوں نے فضائی دورہ کیا،جسکے باعث عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ،پاک فضائیہ کے حق میں شدید نعرے

بازی کی ۔دوسری جانب پاک فضائیہ کے طیاروں کی مذکورہ مشق سے لائن آف کنٹرول کے اس پار بھارتی فوج اور فضائیہ میں ہلچل مچی رہی۔قبل ازیں پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاک فضائیہ نے سی ویوو کراچی پر ایک مسحور کن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیا۔ جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ فخر پاکستان جے ایف-17تھنڈر کے ساتھ رائل فضائیہ کی بین الاقوامی شہرت یافتہ ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایرونے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، برٹش ہائی کمشنر،کورکمانڈر کراچی کے علاوہ سیاسی رہنما، پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے یہ شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔ ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے ان تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا،شو کا آغاز پاکستان میں تیار کردہ جے ایف -17تھنڈر کے قابل دید فضائی مظاہرے سے ہوا جس کو ونگ کمانڈر یاسر مدثر اڑا رہے تھے۔جے ایف -17تھنڈر کے منظر سے اوجھل ہوتے ہی رائل فضائیہ کی مشہور زمانہ ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایرو افق پر نمودار ہوئی۔ سرخ رنگ کے ہاکس طیاروں میں سوار 9ارکان پر مشتمل ٹیم کی قیادت سکواڈرن لیڈر ڈیوڈ مونٹینگرو کر رہے تھے انہوں نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے مبہوت کردیا،قبل ازیں ریڈ ایرو ٹیم کے ارکان نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اور سکول اور کالجز کے طلبہ و

طالبات سے ملاقات کی۔ بعد ازاںبھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوانے گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین ایئر فورس پاکستان میں نیوکلیئراثاثوں اور دیگر ٹارگٹ کو تلاش کرنے اورحملہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایک نیوزکانفرنس میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے تحفظ پر عالمی تحفظات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ضروری ہوا تو بھارتی ایئرفورس اسلام آباد کو اس کے جوہری ہتھیاروں

سے غیر مسلح کردے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ ملک کو درپیش سیکورٹی چیلنج اورکسی بھی جارحیت کوانتہائی مختصر نوٹس پر ناکام بنانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔نہوں نے کہا کہ انڈین ایئر فورس اپنے دیگر دو سسٹر سروسز کے ساتھ شارٹ نوٹس پر لڑنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ ماہ کہاتھاکہ پاکستان نے بھارتی فوج کے ’کولڈا سٹار ٹ‘ ڈاکٹرائن کے مقابلے میں شارٹ رینج جوہری ہتھیارتیار کئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…